بلاول بھٹو

شہید محترمہ بینظیر بھٹو اپنے دور سے بہت آگے کا ادراک رکھنے والی کرشماتی لیڈر تھیں، بلاول

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے والدہ کی 15 ویں برسی پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اپنے دور سے بہت آگے کا ادراک رکھنے والی کرشماتی لیڈر تھیں۔ انہوں نے ہمیشہ نفرت نہ کرنا اور دوسروں کو معاف کرنا سکھایا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے والدہ کی 15ویں برسی کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ہم ہر روز بینظیر بھٹو کے وژن سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں، شہید محترمہ بینظیر بھٹو جیسے کرشماتی لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو پاکستان میں جمہوری جدوجہد کی معمار تھیں وہ پسماندہ طبقات و اقلیتوں کے حقوق کی محافظ اور خواتین کی ترقی و خودمختاری کی عملی جدوجہد کی علمبردار تھیں۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو وفاق کی مضبوط علامت تھیں۔ یہ شہید محترمہ کے نظریے کی کامیابی ہے کہ آج جمہوری قوتیں ایک پیج پر ہیں، ملک کی جمہوری قوتیں ارضِ وطن کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لیے بھی پرعزم ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سوچ و فلسفہ پر سختی سے کاربند رہتے ہوئے اپنی جدوجہد آگے بڑھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے