رابعہ بٹ

اداکارہ رابعہ بٹ کی فیصل ایدھی کے ہمراہ فلسطین جانے کی خواہش

لاہور (پاک صحافت) پاکستان کی معروف اداکارہ رابعہ بٹ کی جانب سے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے ہمراہ فلسطین جانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں لکھا کہ میں آج فلسطین کے ویزے کے لیے اپلائی کرنے کا سوچ رہی تھی تاکہ اپنے فلسطین بھائیوں اور بہنوں کی مدد کرسکوں۔

تفصیلات کے مطابق  فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ترین ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ  رابعہ بٹ نے سماجی رہنما فیصل ایدھی کی تصویر پر درج کیپشن اسٹوری شیئر کی جس میں رابعہ بٹ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں بھی فیصل ایدھی کے ساتھ سفر کرسکوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت فلسطین میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں ، لہٰذا بیٹے سعد ایدھی سمیت 5 افراد فلسطین جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں ایدھی فاؤنڈیشن کے نمائندوں کی فلسطینی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے، فلسطینی سفیر کے مطابق فلسطین میں دواؤں کی زیادہ ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عامر خان

عامر خان کا والدہ کی سالگرہ منانے کا خصوصی پلان

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان ان دنوں اپنی والدہ کی 90ویں سالگرہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے