سلمان خان

آریان کی گرفتاری، دبنگ اداکار سلمان خان شاہ رخ خان کے گھر پہنچ گئے

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ کے مقبول ترین  اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرفتار ی کے بعد دبنگ اداکار سلمان خان ان کے گھر پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اتوار کے روز ممبئی میں واقع شاہ رخ کے گھرمنت پہنچے۔ خیال رہے کہ سلمان خان حال ہی میں آسٹریا سے اپنی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کے بعد بھارت واپس پہنچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) کی جانب سے آریان کی گرفتاری کے بعد سلمان کی جانب سے اچانک شاہ رخ کے گھر آمد ان کا ساتھ دینے کے لیے تھی۔ بھارتی  ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کے مطابق سلمان خان کا مقصد شاہ رخ خان کا احوال پوچھنا اور انہیں تسلی دینا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو  منشیات استعمال کرنے کے الزام میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے حراست میں لے لیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی نےممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا تھا جس میں آریان سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے