بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، بلاول بھٹوزرداری کا پریذائڈنگ افسر پر جانبداری کا الزام

حیدر آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پریذائڈنگ افسر پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ عدالت کا فیصلہ آئے گا تو سب کو معلوم ہوجائے گا کہ سینیٹ میں بھی حکومت کو شکست ہوئی۔ پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ کل ہمارا سربراہی اجلاس ہوگا جس میں اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں میڈیا ست گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  کو ضمنی انتخابات میں واضح کامیابی ملی اور چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں بھی  پی ڈی ایم کا امیدوار کامیاب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے امیدوار کو 49 اور حکومتی امیدوارکو 48 ووٹ پڑے لیکن پریذائیڈنگ افسر نے صحیح ووٹ کو منسوخ کرکے اپنے امیدوار کو جتوادیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں مسلم لیگ فکشنل کے سینیٹر مظفر حسین شاہ پریذائیڈنگ افسر تھے۔ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کو 48 اور پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے جس کے بعد صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔ 7 ووٹرز نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگائی جس کی وجہ سے یہ ووٹ مسترد ہوئے۔ ایک ووٹ اس لیے مسترد ہوا کیوں کہ دونوں امیدواروں کے آگے مہر لگائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے