خدا اور محبت 3

ڈرامہ سیریل” خدا اور محبت 3 ” نے مقبولیت میں ”میرے پاس تم ہو” کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

کراچی (پاک صحافت) نجی ٹی وی کے ڈرامہ ”محبت اور خدا 3″ نے مقبولیت  میں  ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو” کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ڈرامہ خدا اور محبت نے یوٹیوب پر نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ خیال رہے کہ نجی ٹی وی چینل  پر سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے تحت پیش کیا جانے والا ڈرامہ سیریل خدا اور محبت‘ کے سیزن تھری کی پہلی قسط گزشتہ ماہ 12 فروری کو نشر کی گئی تھی، جسے ایک ہی ماہ کے دوران کروڑوں بار دیکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈرامہ سیریل خدا اور محبت‘ کے سیزن تھری کی پہلی قسط گزشتہ ماہ 12 فروری کو نشر کی گئی تھی جسےایک ماہ سے بھی کم عرصے کے دوران اب تک 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکاہے۔ جبکہ دوسری جانب یوٹیوب پر ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی پہلی قسط ایک سال کے دوران 2 کروڑ 60 لاکھ (26 ملین ) مرتبہ دیکھی گئی۔

واضح رہے کہ رہے کہ ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت’ کے تیسرے سیزن میں معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقرا عزیز مرکزی کردار اداکررہے ہیں جب کہ ڈرامہ سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے تحت پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی تخلیق ہے ۔ دوسری جانب ڈرامے کی کہانی مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے اور ہدایت کاری سید وجاہت حسین کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عامر خان

فلم دنگل کی شوٹنگ کے دوران نمستے کی طاقت کا اندازہ ہوا، عامر خان

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ 2016ء میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے