شازیہ مری

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو عالمی اداروں کے تکنیکی سپورٹ کی ضرورت ہے، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر  اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو عالمی اداروں کے تکنیکی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات کے تناظر میں غریب افراد کو سرکاری امداد کی اشد ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی، ورلڈ بینک وفد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جاری پروگراموں پر اظہار اطمینان بھی کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئے لوگوں کو اپیل کا موقع دینا ان کا بنیادی حق ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر شازیہ مری نے مزید  کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان کا بہترین سماجی تحفظ پروگرام ہے، ڈیٹا کی بنیاد پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو عالمی اداروں کے تکنیکی سپورٹ کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے