بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں، رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ  کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی ضمانت ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے کرواسکتے ہیں۔ رانا ثناء نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈاپور پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں آپریشن ہو رہا ہے، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کبھی نہیں رکے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے