مشیر وزیر اعظم رانا ثناءاللہ سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات

رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ اور پاکستان میں تعینات قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کے مابین ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور قازقستان کے درمیان باہمی دلچسپی و تعاون کے دو طرفہ امور زیر بحث آئے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں کھیل، سیاحت، علاقائی رابطہ اور ثقافت کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں قازقستان کی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہیں، سیاحت اور کھیلوں کے شعبے میں تعاون سے پاکستان اور قازقستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تعاون پر میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ پر کام کیا جا رہا ہے۔ قازق سفیر یرژان کستافین نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے مابین سپورٹس کے شعبے میں ایم او یو، جوائنٹ انٹر گورنمنٹ کمیشن کی میٹنگ میں سائن ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے