آپریشن

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان (پاک صحافت) شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4 ملک دشمن دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان (ڈی جی آئی ایس پی آر) کے مطابق  ایک کمپاؤنڈ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع کمپاؤنڈ کا گھیراؤ کیا گیا، تاہم دو طرفہ فائرنگ کے دوران پاک فوج کے دو جوان بھی شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک۔ حکام کے مطابق ایک کمپاؤنڈ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کمپاؤنڈ کا محاصرہ کیاگیا  جس پر دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ انٹر پبلک ریلیشن سروس (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں  4 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 4 زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ شہید ہونے والوں میں چترال کے رہائشی  نائب صوبیدار امین اللہ اور لنڈی کوتل کے رہائشی 24 سالہ شیر زمین  شامل ہیں جبکہ دیگر 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل2 فروری کو  پاک افغان بارڈر کے قریب لوئر  پر خفیہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے  آپریشن کرتے ہوئے 3 ملک دشمن دہشتگردوں کو  جہنم واصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

کشمور، گھوٹکی اور شکارپور میں امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، وزیر داخلہ

سکھر (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں بےامنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے