رانا ثناءاللہ

حکومت کی اتحادی جماعت پی ڈی ایم کیساتھ نہیں چل سکتی۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ اتحاد کرنے والی جماعت پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں چل سکتی ہے۔ پیپلزپارٹی نے اپوزیشن لیڈر کے لئے حکومتی افراد کے ووٹ لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے قائد حزب اختلاف کی سیٹ کے لئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اعتماد توڑا ہے۔ حکومت کا اتحادی بننے کے بعد پی ڈی ایم کے ساتھ چلنا مشکل ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت سے اپوزیشن لیڈر کی سیٹ حاصل کی ہے۔ پی پی کے پاس اپوزیشن اتحاد کو دھوکہ دینے اور اصولوں کی خلاف ورزی پر کوئی وضاحت نہیں ہے۔ اسمبلیوں سے استعفے دینا پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ تھا لیکن پیپلزپارٹی نے اپوزیشن اتحاد سے الگ ہونا مناسب سمجھا ہوگا جس کی وجہ سے علحیدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے