(پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین میں 37 ہزار کے قریب معصوم لوگوں کو شہید کیا جا چکا ہے جن میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔اسرائیل کی جانب سے 20 لاکھ فلسطینیوں کو بے گھر کیا گیا۔ پاکستان فلسطین کے مسئلے کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی طرز پر دو ریاستی حل کا حامی ہے جس کے تحت فلسطینی ریاست کا قیام ہو اور جس کا دارالحکومت القدس ہو۔