جینیاتی تبدیلی

کورونا وائرس میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق جاپانی ماہرین کی بڑی پیش رفت

ٹوکیو (پاک صحافت) کورونا وائرس میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق جاپانی ماہرین کی بڑی پیش رفت سامنے آگئی،  جاپانی ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی تحقیق میں  اس بات کا پتہ لگا لیا ہے کہ کورونا وائرس کب اور کیسے اپنی ہیئت کو بدلتا ہے، اس کو جاننے کیلئے صرف چند گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاپان میں محققین نے برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں تیزی سے پھیلتی ہوئی کورونا وائرس کی متغیر اقسام کا فوری پتہ لگانے کی غرض سے ایک طریقہ تیار کرلیا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ وائرس کے جینیاتی کوڈ کو پڑھنے کیلئے اس وقت خصوصی ترتیبی آلے کے استعمال کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس عمل میں12 گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگتا ہے۔

واضح رہے کہ قومی انسٹی ٹیوٹ برائے وبائی امراض کے سائنسدانوں نے پی سی آر ٹیسٹنگ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ایک تیز تر طریقہ تیار کیا ہے جس سے وہ مذکورہ’’این501وائی‘‘کے تغیرات کی تصدیق کر سکیں گے۔ ماہرین کے مطابق  موجودہ پی سی آر ٹیسٹنگ آلہ استعمال کرکے نمونوں کی بڑی تعداد کی جانچ پڑتال ممکن ہوسکے گی۔

خیال رہے کہ مذکورہ انسٹی ٹیوٹ کے انفلوئنزا وائرس تحقیقی مرکز کے ڈائریکٹر ہاسے گاوا ہِیدیکی نے میڈیا کو بتایا کہ اس طریقے کو زیادہ درست بنانے کیلئے مزید کام کیا جائے گا تاکہ اسے نگرانی کے نظام کو تقویت دینے کیلئے اسے بہتر طور پر استعمال کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

نیتن یاہو

صیہونی فوجی: نیتن یاہو اپنے آپ کو بچانے کے لیے اسرائیل کو آگ لگا دیں گے

پاک صحافت 1300 صیہونی فوجیوں نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے اقدامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے