کورونا ویکسین

فائزر اور جرمنی کی کمپنی بائیو این ٹیک کی تیار کردہ ویکسین کورونا کی نئی قسم کے خلاف بھی مؤثر ثابت

برلین (پاک صحافت) فائزر اور جرمنی کی کمپنی بائیو این ٹیک کی تیار کردہ  ویکسین کورونا کی نئی قسم کے خلاف بھی مؤثر ثابت ہوئی ہے۔  غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں فائزر اور ٹیکساس یونیورسٹی کے محققین کی ریسرچ کے ابتدائی نتائج حوصلہ افزا ثابت ہوئے ہیں۔اس تحقیق میں 20 رضاکاروں نے حصہ لیا جن میں میں وائرس کی نئی اقسام کے خلاف ویکسین کی مزاحمت دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اس تحقیق کے نتائج سے یہ بھی ثابت ہوا کہ کورونا کی نئی اقسام سامنے آنے کے باوجود کورونا ویکسین کی مؤثریت اور صلاحیت میں کمی واقع نہیں ہوئی اور فائزر کی ویکسین کورونا کی 16 مختلف میوٹیشنز کے خلاف کارگر ہے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں اس خدشے کا بھی اظہار کیا جا رہا تھا کہ جنوبی افریقا میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم میں ایک میوٹیشن ایسی ہے جو  ویکسین کے خلاف زیادہ مزاحم ثابت ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب ہانگ کانگ یونیورسٹی کے اسکول آف پبلک ہیلتھ کے پروفیسر لیو پون لٹمین سمیت کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق محدود ہے اور اس میں لیبارٹری میں تیار کردہ کورونا کی نئی قسم کا استعمال کیا گیا جو اصل کی سو فیصد نقل نہیں ہوسکتی۔ ماہرین کے مطابق  تمام خدشات اور تحفطات کے باوجود تحقیق کے نتائج حوصلہ افزا ہیں اور دوسرا مثبت اشارہ یہ ہے کہ دنیا بھر میں فائزر کی ویکسین کا استعمال جاری ہے اور لوگوں کو ویکسین کیخلاف تحفظ حاصل ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے