شہباز شریف

افسوس، 10 سال خیبر پختونخوا ترقی سے محروم رہا، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افسوس ہے 10 سال خیبر پختونخوا ترقی سے محروم رہا۔

خیال رہے کہ شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں ن لیگ خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام سے ملاقات میں کیا۔ شہباز شریف اور انجینئر امیر مقام کی ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا توخیبر پختونخوا کی ترقی کے سفر کو پھر شروع کریں گے۔ اُنہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال خیبر پختونخوا ترقی سے محروم رہا، خیبر پختونخوا کو امن و ترقی کا گہوارہ بناکر پاکستان کی ترقی کی رفتار تیز کرنی ہے۔ شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا کے غیور عوام نے دہشت گردی کےخلاف تاریخی قربانیاں دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے