اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جو تحائف ملے ان کو بازار میں بیچ دیا گیا، ہمیں غداری اور امپورٹڈ کا طعنہ دینے والے نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ حاصل کی، چور مچائے شور کا سلسلہ فوری بند ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہپرسوں ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن ہوگا، ویسے بھی ایجنڈے پر کوئی زیادہ کام نہیں ہے، اسپیکر کی ہدایت پر لیگی رکن شزا فاطمہ خواجہ نے نجی کارروائی کا ایجنڈا بحال کرنے کی تحریک پیش کردی ہے۔
واضح رہے کہ انہوں مزید یہ بھی کہا کہ قومی اسمبلی نے تحریک کی منظوری دے دی ہے، صدر نے کوئی ایسی تقریر نہیں کی جس پر شکریہ ابھی تک مکمل نہیں ہورہا، ان کی سوچ ہے عمران خان کے پاس اقتدار نہیں رہا تو ملک جائے بھاڑ میں۔ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد کو کسی وقت نئے مینڈیٹ کا بھی سوچنا چاہیے، فیصلہ عوام میں دے دینا چاہیے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔