مونس الہی

مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیدیا گیا

لاہور (پاک صحافت) لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کک بیکس وصولی کے کیس میں  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر کارروائی کی۔ احتساب عدالت نے مونس الہٰی کی جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ عدالت نے جائیدادوں کو قرق کرنے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے ائر رخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مونس الہٰی گرفتار نہیں ہوئے نہ ہی تفتیش جوائن کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے