غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مثال نہیں ملتی، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، اسرائیلی بربریت کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ فلسطینی زخمیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے، متاثرہ افراد کو پینے کے پانی اور خوراک فراہمی ترجیح ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرِاعظم نے ریاض میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عالمی طاقتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلِ غزہ کی امداد کے لیے فوری طور پر راہداری کا قیام عمل میں لایا جائے، فوری طور پر اسرائیلی جارحیت کو بند ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ کو ئی بھی ملک بین الاقوامی قوانین سے بالاتر نہیں، ہر حکومت کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری پہلے ترجیح پر تشدد کارروائیوں کو فوری روکنا ہے، نہتے شہریوں کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس اسکیم بحال کردی۔ وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ صحافیوں کےلیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے