نواز شریف

اللہ نے آج ہمیں سرخرو کیا ہے، نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے آج ہمیں سرخرو کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے، میں نے معاملات اللہ پر چھوڑے تھے، دوسرے کیسز بھی اللّٰہ پر ہی چھوڑے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کردیا ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے فلیگ شپ میں نواز شریف کی بریت کیخلاف اپیل واپس لے لی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

یہ بھی پڑھیں

پاک فوج

فوج میں 3 افسر لیفٹیننٹ جنرل بن گئے، کورکمانڈر پشاور ریٹائر

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے