یمن کے شہر عدن کے ایئرپورٹ پر دھماکے اور فائرنگ کے واقعے میں درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غیرقانونی طور پر بنائی گئے نئے حکومتی اراکین کو لانے والے طیارے کی لینڈنگ کے فوری بعد دھماکے اور فائرنگ ہوئی۔
مقامی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تین مارٹر شیلز ایئرپورٹ کے ہال پر لگے، رپورٹ کے مطابق غیرقانونی نئے یمنی حکومتی اراکین سعودی عرب سے واپس یمن پہنچے ہیں۔
العربیہ کے مطابق وزراء جہاز سے اتر رہے تھے کہ دھماکہ ہو گیا، العریبیہ ٹی وی کے مطابق 3 مارٹر گولوں سے عدن ائیرپورٹ ٹرمینل کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد وہاں پر آگ بھڑک اٹھی، دھماکے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں زخمیوں اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ غیرقانونی یمنی حکومت کے وزراء کو المسیح محل منتقل کیا گیا ہے جب کہ ان میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد لوگوں میں شدید خوف و ہراس بھی پایا جا رہا ہے۔