گوگل میپس

گوگل میپس میں خاموشی سے اہم تبدیلی کر دی گئی

(پاک صحافت) گوگل کی مقبول ترین سروس میپس کو روزانہ کروڑوں افراد استعمال کرتے ہیں۔ اس سروس سے لوگوں کو مختلف مقامات کے راستوں کو سمجھنے یا وہاں تک پہنچنے میں مدد ملتی ہے۔ خیال رہے کہ اب کمپنی کی جانب سے خاموشی سے گوگل میپس کے یوزر انٹرفیس میں نمایاں تبدیلی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس تبدیلی کے باعث گوگل میپس سروس بیشتر افراد کو پہلے کے مقابلے میں مختلف نظر آنے لگے گی۔ اس اپ ڈیٹ کے ذریعے فون اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے گوگل میپس کے رنگوں کو تبدیل کیا گیا ہے۔ اب سڑکوں کے لیے گرے، پانی کے لیے سبزی مائل نیلے جبکہ پارکوں کے لیے نیلگوں مائل سبز رنگ استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس نئی تبدیلی کو بتدریج تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے اور زیادہ تر افراد کو یہ پسند نہیں آئی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے گوگل میپس میں سڑکوں کے لیے پیلا جبکہ پانی کے لیے ذرا گہرا نیلا رنگ استعمال کیا جاتا تھا۔ مگر اب رنگوں کو تبدیل کیا گیا ہے جس کے باعث صارفین کے لیے راستوں کو شناخت کرنا مشکل ہوگیا ہے یا کم از کم پانی اور پارک لگ بھگ ایک جیسے ہی محسوس ہوتے ہیں

یہ بھی پڑھیں

پہلے سے زیادہ طاقتور چیٹ جی پی ٹی ماڈل لوگوں کو مفت دستیاب ہوگا

(پاک صحافت) اگر آپ چیٹ جی پی ٹی کا مفت ورژن استعمال کرتے ہیں تو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے