انٹرنیٹ

ٹیلی کام سیکٹر پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ، انٹرنیٹ سمیت دیگر سروسز مہنگی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد  انٹرنیٹ سمیت دیگر سروسز بھی مہنگی کرنے کی ٹھان لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ٹیلی کام سیکٹر پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کا امکان  ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ سمیت دیگر سروسز بھی مہنگی ہوجائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے حکومت  ٹیلی کام سیکٹر پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں پانچ فیصد اضافے  پر غور کر رہی ہے۔ اگر اس فیصلے پر عملدرآمد ہوا تو ود  ہولڈنگ ٹیکس 10 فیصد سے بڑھ کر 15 فیصد ہوجائے گا اور انٹرنیٹ سمیت دیگر سروسز مہنگی ہوجائیں گی۔

 واضح رہے کہ ٹیلی کام سیکٹر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھانے جا رہی ہے لیکن پہلے حکومت نے اسے آٹھ فیصد تک کم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔  یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت 18 کروڑ 70 لاکھ لوگ ٹیلی کام سروسز کا استعمال کر رہے ہیں جن  میں سے 98 فیصد پری پیڈ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس (ٹوئٹر) کا بلاک فیچر کو تبدیل کرنے کا اعلان

(پاک صحافت) ایلون مسک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کے بلاک بٹن کو پسند …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے