واٹس ایپ

واٹس ایپ کی جانب سے ونڈوز پلیٹ فارم کے لیے ایک اور حیرت انگیز فیچر متعارف

کراچی (پاک صحافت) واٹس کی جانب سے ونڈوز پلیٹ فارم کے لیے ایک اور حیرت انگیز فیچر متعارف متعارف کرا دیا گیا ہے۔ واٹس ایپ کی خبریں دینے والی ویب سائٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم کے لیے واٹس ایپ نے ڈارک تھیم کا فیچر متعارف کرایا تھا جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایمو جی شارٹ کٹ کے نام سے پیش کیے گئے اس فیچر میں استعمال کنندہ جیسے ہی کولن(:) کے ساتھ کوئی مخصوص کی ورڈ ٹائپ کرے گا تو واٹس ایپ اس کی ورڈ سے متعلقہ ایموجیز ظاہر  کرے گا۔ یہ فیچر واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ کے لیے کافی پہلے سے ہی دست یاب ہے، تاہم یوڈبلیو پی صارفین اس سے تاحال محروم تھے۔

واضح رہے کہ یہ تبدیلی ان تمام بی ٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے جو واٹس ایپ بی ٹا یو ڈبلیو پی کا تازہ ترین ورژن استعمال کر رہے ہیں۔ خیال  رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے اپنے استعمال کنندگان کے لیے یکے بعد دیگرے نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ نئے سال کے آغاز سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پہلے سے زیادہ طاقتور چیٹ جی پی ٹی ماڈل لوگوں کو مفت دستیاب ہوگا

(پاک صحافت) اگر آپ چیٹ جی پی ٹی کا مفت ورژن استعمال کرتے ہیں تو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے