واٹس ایپ

واٹس ایپ کا اینڈرائڈ صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف

کیلیفورنیا (پاک صحافت) واٹس ایپ نے گوگل پلے بی ٹا پروگرام میں اینڈروئیڈ کے لیے ایک اورنئی اپ ڈیٹ پیش کردی ہے۔ واٹس ایپ نے اپنے اینڈروئیڈ صارفین کے لیے کیمرا ڈیزائن میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے نیا کیمرا انٹرفیس پیش کردیا ہے۔

تاہم یہ فیچرآزمائشی بنیادوں پراینڈروئیڈ بی ٹا صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ وے بی ٹا انفو کے مطابق نئے کیمرا انٹرفیس میں صارفین کے لیے دیگر آپشنز کے ساتھ میڈیا بارکا اضافہ کیا گیا ہے۔  جب کہ میڈیا( وائس، تصاویراورویڈیوز) کوکسی دوسرے صارف کوبھیجنے سے قبل انتخاب کے مرحلے کومزید سہل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس فیچرکوفی الحال صرف اینڈروئیڈ بی ٹا صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے، تاہم دیگر استعمال کنندہ بھی اسے آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں استعمال کرنے کے اہل ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پہلے سے زیادہ طاقتور چیٹ جی پی ٹی ماڈل لوگوں کو مفت دستیاب ہوگا

(پاک صحافت) اگر آپ چیٹ جی پی ٹی کا مفت ورژن استعمال کرتے ہیں تو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے