انسٹاگرام

انسٹاگرام کا وہ راز جس سے بہت سے صارفین لا علم ہیں

اسلام آباد  (پاک صحافت)  آج ہم آپ کو فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے متعلق وہ راز بتانے جا رہے ہیں، جس سے بہت سے صارفین اب تک لا علم ہیں۔  کیا آپ جانتے ہیں ، بسا اوقات ہمارے اکاؤنٹ میں کچھ ایسے فولوورز موجود ہوتے ہیں جنہیں ان فولو نہیں کیا جاسکتا تاہم آپ انہیں نظرانداز کرنا چاہتے ہیں لیکن پھر بھی ان کی پوسٹ آپ کو دکھائی دیتی ہیں۔

جی ہاں! ایسے افراد جن کی پوسٹ آپ کو پریشان کرتی ہیں، انہیں ان فولو کیے بغیر Mute کے آپشن کا انتخاب کرتے ہوئے اس مشکل سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔انسٹاگرام کے اس فیچر کی ایک خاص بات یہ ہے کہ میوٹ ہونے والے صارف کو اس بات کا علم نہیں ہوگا کہ آپ نے انہیں میوٹ کیا ہوا ہے۔ اس کا مطلب یہ کہ آپ کا یہ راز محفوظ بھی رہے گا اور آپ کی مشکل بھی حل ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ سب سے پہلے سرچ بار میں جاکر آپ اس فولوور کا نام سرچ کرکے اس کی پروفائل کھولیں۔ اس کے بعد فولوونگ کے آپشن کو منتخب کریں جس میں آپ کو مزید تین آپشن دکھائی دیں گے۔ آخر میں میوٹ کے آپشن پر کلک کریں، اب آپ اس بات کا فیصلہ کرنے کے اہل ہیں کہ آیا آپ مذکورہ صارف کی پوسٹ نہیں دیکھنا چاہتے یا اس کی اسٹوریز، اپنی مرضی کے مطابق آپشن منتخب کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں

گوگل میپس میں خاموشی سے 2 نئے کارآمد فیچرز متعارف

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے مقبول نیوی گیشن سروس میپس میں 2 نئے فیچرز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے