جاسوس

اسرائیلی جاسوسی سافٹ ویئر ‘پیگاسس’ بنانے والی اسرائیلی کمپنی ‘این ایس او’ پر مقدمہ درج

واشنگٹن (پاک صحافت) معروف ٹیکنالوجی کمپنی  ایپل نے جاسوسی سافٹ ویئر ‘پیگاسس’ بنانے والی اسرائیلی  کمپنی ‘این ایس او’ کے خلاف امریکا میں مقدمہ دائر کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایپل  نے  صارفین کی ڈیوائسز کو ہیک کرنے کے لیے جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اسرائیلی کمپنی این ایس او کے خلاف امریکا میں مقدمہ دائر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وفاقی عدالت میں دائر کی گئی ایک قانونی شکایت میں ایپل نے این ایس او کو  21ویں صدی کا غیر اخلاقی کرائے کا فوجی قراردے دیا۔ ایپل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی کمپنی این ایس او نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  سائبر سرویلنس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔

واضح رہے کہ پیگاسس سرویلنس اسکینڈل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں، صحافیوں، سیاستدانوں اور دیگر اہم شخصیات کی جاسوسی کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد امریکا نے بھی اسرائیلی کمپنی سے تعلقات محدود کرتے ہوئے اسرائیلی کمپنی پر تجارتی پابندی لگادی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ

(پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمر چاند پر روانہ ہو گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے