آئی فون

آئی فون صارفین کے لئے خوش خبری، سیریز 14 کا شان دار فیچر منظر عام پر آگیا

کراچی (پاک صحافت) آئی فون صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، 14 سیریز کا شان دار فیچر منظر عام پر آگیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی جریدے بلومبرگ کے مطابق ایپل نئی سیریز کو سیٹلائیٹ کنکٹیویٹی سے لیس کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس منفرد فیچرکی بدولت استعمال کنندگان موبائل نیٹ ورک کی عدم دستیابی کے باوجود کسی بھی ہنگامی صورت حال میں SOS پیغامات بھیجنے اوروصول کرنے کے اہل ہوسکیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل کی 14 سیریز کو سیٹلائیٹ سے مربوط کرنے کے لیے کو الکوم ایکس 60 موڈیم دیا جائے گا، تاہم یہ فیچرصرف ہنگامی صورت حال میں ہی استعمال کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ بلومبرگ کی جانب سے 2019 میں پہلی باراس بات کا انکشاف کیا گیا تھا کہ ایپل اپنی مصنوعات کے لیے موزوں سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کی تلاش پر کام کررہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپل کے تجزیہ کارمنگ چی کیو نے یہ پیش گوئی آئی فون 13 سیریز کے حوالے سے کی تھی، تاہم اس فیچر کو 2021 میں جاری نہیں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے