اسمارٹ فون

2022 میں دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون کونسا رہا؟

کراچی (پاک صحافت) اسمارٹ فونز کی فروخت کے اعدادوشمار جاری کرنے والی کمپنی کاؤنٹر پوائنٹ نے 2022 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 10 فونز کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں 10 میں سے 8 اسمارٹ فونز ایپل کے تیار کردہ آئی فونز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 2022 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون آئی فون 13 تھا جس کا مارکیٹ شیئر 5 فیصد رہا۔ 2.6 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ آئی فون 13 پرو میکس دوسرا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون تھا جبکہ تیسرے پر آئی فون 14 پرو میکس رہا۔

واضح رہے کہ 5 ویں سے 9 ویں نمبر تک بھی ایپل کے آئی فونز کا راج رہا۔ ایپل سے ہٹ کر اس فہرست میں چوتھے اور 10 ویں نمبر پر سام سنگ کے گلیکسی اے 13 اور گلیکسی اے 03 رہے۔

یہ بھی پڑھیں

خلا سے 14 کروڑ میل کی دوری سے ڈیٹا زمین پر منتقل کرنے میں کامیابی

(پاک صحافت) امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین سے 14 کروڑ میل کے فاصلے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے