ٹک ٹاک

ٹک ٹاک کی پاکستان کی سیاحت اجاگر کرنے کیلئے گھومو پاکستان مہم

(پاک صحافت) ٹک ٹاک نے پاکستان کی سیاحت اجاگر کرنے کیلئے گھومو پاکستان مہم  میں اپنا حصہ ڈال دیا۔  خیال رہے کہ معروف سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے بھی اپنے پلیٹ فارم پر گھومو پاکستان نامی مہم شروع کی تھی جو 2 ماہ جاری رہنے کے بعد عالمی یوم سیاحت (27 ستمبر) پر اختتام پذیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اس مہم کے دوران #GhoomoPakistan اور #ThisisPakistan ہیش ٹیگز کے ساتھ پوسٹ ہونے والی ویڈیوز کو 2 ارب 30 کروڑ بار دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا کمپنی کے مطابق اس مہم کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا اور پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے غیر ملکی سیاحوں کو لاحق خدشات کو دور کرنا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسے سیاحتی مقامات کو بھی اجاگر کرنا تھا جو اس وقت لوگوں کی توجہ کا مرکز نہیں تاکہ پاکستان کی اصل خوبصورتی، تاریخ، ثقافت اور دیگر پہلو نمایاں ہو سکیں۔

واضح رہے کہ اس مہم کے لیے ٹک ٹاک نے مقامی کریٹیرز کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے 100 سے زائد ویڈیوز پیش کیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک نے گھومو پاکستان نامی ٹریول ہب بھی متعارف کرایا جس میں مختلف راستوں کی تفصیلات، سیاحتی مقامات اور ہوٹلوں کے بارے میں تجاویز سمیت پاکستانی پکوانوں پر مشتمل سیکشن شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے