ویڈیو شیئرنگ ایپ

ٹک ٹاک، فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس پر بازی لے گیا

بیجنگ (پاک صحافت) مختصر ویڈیوز کی شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے فیس بک  اور  واٹس ایپ  سمیت  دیگر متعدد  سوشل میڈیا ایپس کو پیچھے چھوڑ دیا، 2020 میں ہونے والے عالمی سروے کے مطابق ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈنگ کے مقابلے میں ٹک ٹاک نے فیس بک کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق  ریسرچ کمپنی Annie کی رپورٹ کے  مطابق گزشتہ سال ٹک ٹاک دنیا بھر میں ایک ارب جب کہ صرف امریکا میں ایک کروڑ سے زیادہ افراد نے ڈاؤن لوڈ کی۔ گزشتہ چند سالوں پر نظر ڈالیں تو ٹک ٹاک نے صارفین کی تمام تر توجہ اپنی جانب مبذول کروانے میں بھرپور کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے اور ایپ امریکی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے پر مجبور کرنے کی کوششوں کے باوجود ملک میں اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس (ٹوئٹر) کا بلاک فیچر کو تبدیل کرنے کا اعلان

(پاک صحافت) ایلون مسک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کے بلاک بٹن کو پسند …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے