واٹس ایپ

واٹس ایپ کا مقبول فیچر فیس بک کا بھی حصہ بن گیا

(پاک صحاافت) میٹا نے جون 2023 میں ٹیلی گرام چینلز جیسا فیچر براڈ کاسٹ چینلز انسٹا گرام کا حصہ بنایا تھا۔ اس کے بعد ستمبر میں واٹس ایپ میں چینلز فیچر کو دنیا بھر میں متعارف کرایا گیا۔ اب کمپنی کی جانب سے فیس بک اور میسنجر میں بھی اس فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ میٹا کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ آنے والے ہفتوں میں فیس بک اور میسنجر پر بھی چینلز کا فیچر صارفین کو دستیاب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر صارفین چینلز کے ذریعے ٹیکسٹ، فوٹوز، ویڈیوز، اسٹیکرز اور پولز بڑے پیمانے پر لوگوں سے شیئر کر سکتے ہیں۔ چینلز کو لوگ فالو کر سکتے ہیں مگر اس پر خود کچھ پوسٹ نہیں کر سکتے۔ میٹا کے مطابق فیس بک پر یہ فیچر پیجز کے لیے دستیاب ہوگا اور ابھی اس کی آزمائش ایسے صارفین میں کی جارہی ہے جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیجز کو چلاتے ہیں۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام اور واٹس ایپ چینلز کا فیچر کافی پسند کیا گیا ہے جس سے لوگوں کو اپنے پسندیدہ موضوعات کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے یا وہ معروف شخصیات کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھ پاتے ہیں۔ خیال رہے کہ واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر مختلف شخصیات کے چینلز کے فالوورز کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ اس فیچر کی مقبولیت کو دیکھ کر میٹا نے اسے اپنے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے