ٹوئٹر

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر 150 ملین ڈالر کا جُرمانہ

کیلیفورنیا (پاک صحافت) امریکی محکمئہ انصاف نے فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی جانب سے دائر دراخواست کی بنیاد پر استعمال کنندگان کا نجی ڈیٹا فروخت کرنے کے الزمات پرسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹرپر 150 ملین ڈالرکا جُرمانہ لگا دیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق امریکا میں صارفین کی پرائیویسی اور حقوق کے لیے کام کرنے والے وفاقی ادارے فیڈرل ٹریڈ کمیشن اور محکمئہ انصاف نے ٹوئٹر کو قانون سازوں کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کا موردِ الزام ٹہرایا ہے۔

واضح رہے کہ عدالتی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے استعمال کنندگان کا نجی ڈیٹا (فون نمبرز اورای میل ایڈریسز) مشتہرین کوفراہم نہیں کرے گا۔ تاہم، وفاقی تفتیش کاروں کا اس بابت کہنا ہے کہ ٹوئٹر نے ان قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایڈورٹائزر کو صارفین کا نجی ڈیٹا فروخت کیا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے