طلال چوہدری

عمران نیازی بہادر بنیں اور ٹیریئن سے متعلق کیس میں جواب دیں۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران نیازی بہادر بنیں اور ٹیریئن سے متعلق کیس میں جواب دیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی پریس کانفرنس آنسو بہائے بغیر منت ترلہ شو تھا، پیٹرول بم مارو گے تو دہشت گردی کے پرچے تو ہوں گے۔ گولیاں، ڈنڈے اور پتھر برسانے والے آج خود کو کیڑے مکوڑے کہہ رہے ہیں۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ آپ کیسے بہادر ہیں کہ بیٹی کو حق دینے سے ڈرتے ہیں؟ جو بیٹی کو قانونی حق نہ دے وہ دوسروں کے حقوق کی خاک حفاظت کرے گا۔ طیبہ گُل کو اغوا کرنے کا ماحول بن گیا ہے؟ بیٹیوں، بہنوں اور بچیوں کو اغوا کرنے کا ماحول بن گیا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھنے کا ماحول بن گیا ہے، میڈیا کی پسلیوں پہ گولیاں مارنے کا ماحول بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے