آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس بنگ سرچ انجن اب تمام صارفین کے لیے متعارف

(پاک صحافت) مائیکرو سافٹ نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس بنگ سرچ انجن اب تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔ فروری میں متعارف کرائے گئے اس سرچ انجن تک رسائی کے لیے اب ویٹ لسٹ کا حصہ بننے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ کوئی بھی صارف بنگ کو اوپن کرکے اے آئی چیٹ بوٹ کو استعمال کر سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ کی جانب سے بنگ اے آئی چیٹ بوٹ کے لیے چند نئے فیچرز بھی متعارف کرائے ہیں جبکہ امیج کریٹیر کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ اب چیٹ بوٹ کی جانب سے صارفین کے سوالات کے جواب میں چارٹس اور گرافس بھی دکھائے جائیں گے۔بنگ چیٹ کے اندر تصاویر اور ویڈیوز کے سرچ رزلٹس کو بھی دکھایا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق نئی تبدیلیوں سے مطلوبہ تفصیلات تک رسائی زیادہ آسان ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ ایک اور تبدیلی چیٹ ہسٹری کی شکل میں نظر آئے گی جس کے ذریعے اے آئی چیٹ بوٹ سے ماضی میں کی جانے والی چیٹس کو دیکھنا، شیئر اور ایکسپورٹ کرنا ممکن ہوگا۔ مائیکرو سافٹ کی جانب سے ڈویلپرز کو بنگ چیٹ کے لیے تھرڈ پارٹی پلگ ان تیار کرنے کی اجازت بھی دی جا رہی ہے۔ کمپنی کے براؤزر ایج میں بھی اے آئی فیچرز کو بہتر کیا جا رہا ہے۔ ایج میں اے آئی چیٹ بوٹ اب طویل دستاویزات کا زیادہ بہتر خلاصہ کر سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے