گوگل

گوگل سیکیورٹی کو بائی پاس کرنے والا منفرد فیچر پیش

کیلیفورنیا (پاک صحافت) پرائیویسی پر فوکس کرنے والے ویب براؤزر بریونے اپنے ’ بریو نائٹلی‘ اور بی ٹا ورژن میں گوگل پیجزکوڈی ایمپ کرنے کا فیچر جاری کردیا ہے۔ خیال رہے کہ اس نئے فیچر کی بدولت کسی بھی ویب سائٹ کا وزٹ کرنے والا استعمال کنندہ خود کار طریقے سے گوگل کے اے ایم پی صفحات کوبائی پاس کرتے ہوئے مواد (کانٹینٹ) کے اوریجنل سورس تک براہ راست رسائی حاصل کرسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کا ایکسیلیریٹڈ موبائل پیجز فریم ورک صارف کی پرائیویسی، سیکیورٹی اورانٹرنیٹ ایکسپیئرنس کونقصان پہنچاتے ہوئے گوگل کی اجارہ داری کو فروغ دیتا ہے۔ بریو کا یہ فیچر پبلشر کی ویب سائٹ پراستعمال کنندگان کو ری راؤٹ کردیتا ہے۔ خیال رہے کہ بریو براؤزر کا یہ نیا فیچر لنکس کو دوبارہ لکھتے ہوئے استعمال کنندگان کواے ایم پی صفحات سے نان اے ایم پی صفحات پرمنتقل کردیتا ہے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے بریو کا کہنا ہے کہ اس فیچرکوجلد ہی 1.38 ڈیسک ٹاپ اور اینڈروئیڈ ورژن پر فعال کردیا جائے گا۔ جب کہ کرومیم بیسڈ براؤزر پر جلد ہی آئی اوایس کے لیے ڈی ایمپ فیچر کو بھی جلد ہی جاری کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پہلے سے زیادہ طاقتور چیٹ جی پی ٹی ماڈل لوگوں کو مفت دستیاب ہوگا

(پاک صحافت) اگر آپ چیٹ جی پی ٹی کا مفت ورژن استعمال کرتے ہیں تو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے