امریکی ٹیکنالوجی کمپنی

کورونا وائرس کے باوجود امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے ایپ اسٹور کی کمائی میں 28 فیصد اضافہ

واشنگٹن  (پاک صحافت)  کورونا وائرس کے باوجود امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے ایپ اسٹور کی کمائی میں 2020 کے دوران  28 فیصد کا اضافہ رہا ۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے گزشتہ سال ایپ اسٹور سے 64 بلین ڈالرز کمائی کی ہے جو کہ سال 2019 کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق دی ورج کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپ اسٹور سے ریونیو میں اضافے کی اصل وجہ جانچنا تو مشکل ہے لیکن اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وبا کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران ایپ اسٹور سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ آن لائن گیمز خریدے گئے ہیں۔

رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں محصور لوگوں کی جانب سے آن لائن گیمز اور انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ خیال رہے کہ  امریکی ٹیکنالوجی کمپنی  ایپل نے 2019 میں اپنے ایپ اسٹور سے 50 ارب ڈالرز کمائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے