ٹک ٹاک

ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ایپ ٹک ٹاک پر 36 کروڑ ڈالرز کا جرمانہ عائد

(پاک صحافت) آئرلینڈ نے بچوں کی پرائیویسی کے تحفظ میں ناکامی پر ٹک ٹاک پر 36 کروڑ ڈالرز سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ پہلی بار ہے جب یورپ کے سخت ترین ڈیٹا پرائیویسی قوانین کے تحت ٹک ٹاک کو سزا سنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن نے ٹک ٹاک کے خلاف جرمانے کی سزا سنائی۔ خیال رہے کہ زیادہ تر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے یورپ میں اپنے صدر دفاتر آئرلینڈ میں کھولے ہوئے ہیں۔ آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ ٹک ٹاک پر 36 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کمیشن کی تحقیقات میں دریافت کیا گیا تھا کہ ٹک ٹاک میں سائن اپ کرنے پر کم عمر افراد کے اکاؤنٹ بائی ڈیفالٹ پبلک کر دیے جاتے ہیں، جس سے ہر ایک ان کی ویڈیوز دیکھنے کے ساتھ ساتھ کمنٹ کر سکتا ہے۔ کمیشن کے مطابق یہ ڈیفالٹ سیٹنگ 13 سال سے کم عمر ایسے بچوں کے لیے خطرے کا باعث ہے جو پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں، حالانکہ انہیں اس کی اجازت نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں

انسٹاگرام

انسٹا گرام صارفین اب ریلز اور پوسٹس میں بھی نوٹس کا اضافہ کر سکتے ہیں

(پاک صحافت) انسٹا گرام نے دسمبر 2022 میں نوٹس کے نام سے ایک فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے