مصدق ملک

اسحاق ڈار کو کوئی بھی ذمے داری دی جائے، وہ اس کے اہل ہیں، مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر برائے خزانہ اسحاق ڈار کو کوئی بھی ذمے داری دی جائے، وہ اس کے اہل ہیں۔مصدق ملک نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار معاملات بہت اچھے انداز میں لے کر چلے ہیں، اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کوئی بھی ذمے داری دی جائے وہ نبھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ  نگراں وزیراعظم کے لیے لیڈر آف دی ہاؤس تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ سیاسی جوڑ توڑ پر اس وقت کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ مصدق ملک نے مزید کہا کہ  نئی مردم شماری پر اعتراضات ہوگئے جنہیں دور کرنے میں کئی ماہ لگ گئے، نئی مردم شماری اگر نوٹیفائی کردی جائے تو اس کے مطابق الیکشن میں چار سے چھ ماہ چاہئیں، حکومت کا مؤقف ہے کہ پرانی مردم شماری پر الیکشن کرا لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے