چارج

صرف آدھے گھنٹے میں مکمل چارج ہونے والے موبائل فونز

(پاک صحافت) آج ہم آپکو ایسے 4 کم قیمت موبائل فونز کے بارے میں بتائیں گے جو آدھے گھنٹے میں چارج ہوجاتے ہیں۔

Xiaomi Poco M3

موبائل فونز کی دنیا میں ژیاؤمی کا نیا موبائل فون سب کی حیرت کا باعث بن رہا ہے، دلچسپ ڈیزائن اور جدید فیچرز کے ساتھ مارکیٹ میں آنے والے اس موبائل فون نے صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ 6 اعشاریہ 5 انچز کے اس موبائل فون میں 8 مگا پکسل فرنٹ کیمرا جبکہ 48 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔ بات کی جائے قیمت کی، تو اس موبائل فون کی قیمت 26 ہزار 999 روپے ہے جبکہ اس موبائل فون کی بیٹری پاور 60000 ہے۔

Redmi Note 10 Pro

موبائل فونز کی دنیا کا ایک اور شاہکار جس نے صارفین کو اپنی جانب متوجہ کیا، وہ ریڈ می نوٹ 10 پرو ہے۔ 6 اعشاریہ 6 انچز کے اس موبائل فون کی خاص بات یہ ہے کہ ورچوئل پراکسیمٹی کی سہولت بھی موجود ہے جبکہ 30 منٹ چارجنگ کرسکتا ہے۔ 5050 بیٹری پاور کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے اس موبائل فون کی قیمت 48 ہزار 199 روپے ہے۔

Realme 7 Pro

رئیل می موبائل کمپنی بھی موبائل فونز کی دنیا میں جدت اور ٹیکنالوجی کے استمعال کو فروغ دے رہی ہے۔ اس موبائل کمپنی کا رئیل می 7 پرو اپنے منفرد انداز اور فیچرز کی بنا پر کافی مقبول ہوا ہے۔ 6 اعشاریہ 4 انچز کے اس موبائل فون میں فرنٹ کیمرا 32 میگا پکسل ہے جبکہ کواڈ کیمرا 64 میگا پکسل ہے۔ 4500 بیٹری پاور والے اس موبائل فون کی قیمت 49 ہزار 999 روپے ہے۔

Samsung Galaxy A71

6 اعشاریہ 7 انچز کا موبائل فون اس لیے توجہ حاصل کر رہا ہے کیونکہ مین کیمرا کواڈ ہے یعنی چار کیمرے، جن میں 64 میگا پکسل، 12 میگا پکسل، 5،5، میگا پکسل۔ دوسری جانب فرنٹ کیمرا 32 میگا پکسل کا ہے، ویڈیوز کے لیے بھی 4K ٹیکنالوجی کا آپشن موجود ہے۔ 4500 بیٹری پاور کے ساتھ موجود اس موبائل فون کی قیمت 67 ہزار 999 روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

گوگل میپس

گوگل کا میپس کی لوکیشن ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے لوکیشن ہسٹری کے حوالے سے بڑی تبدیلیاں کی جا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے