25.2 C
Pakistan
اتوار, مئی 16, 2021

جسمانی حرارت سے ایل ای ڈی روشن کرنے والی کلائی کی پٹی ایجاد

بیجنگ (پاک صحافت) چینی ماہرین نے کلائی پر باندھنے والی ایک ایسی پٹی ایجاد کردی ہے، جو جسم کی حرار ت کو بجلی میں تبدیل کر کے ایک ایل ای ڈی کو روشن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ماہرین کے مطابق کلائی پٹی تھرمو الیکٹرک جنریٹر(ٹی ای جی) اصول کے تحت کام کرتے ہوئے بجلی بناتی ہے۔ مستقبل میں یہی ٹیکنالوجی اسمارٹ واچ اور پہنے جانے والے ہلکے پھلکے آلات کو بجلی فراہم کرے گی اور بیٹریوں کی ضرورت ختم ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین میں واقع ہاربن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر چیان زینگ اور ان کے ساتھیوں نے یہ ایجاد کی ہے۔ چیان کہتے ہیں کہ اس ایجاد سے بیٹری کے مسائل اور بجلی کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ خیال رہے کہ چیان زینگ مسلسل 15 برس سے ٹی ای جی ٹیکنالوجی پر کام کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پٹی بہترین حالت میں بجلی فی مربع سینٹی میٹر 20 مائیکرو واٹ بجلی تیار کرتی ہے۔ بجلی کی یہ مقدار ایک ایل ای ڈی روشن کرنے کے لیے کافی ہے۔اس پٹی کو انسانی ہاتھ پر دس ہزار مرتبہ کھولا اور بند کیا لیکن اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی اس کی کارکردگی متاثر ہوئی۔ پہننے والوں نے بھی کسی الجھن اور پریشانی کا ذکر نہیں کیا لیکن اگر ٹی ای جی پٹی کی موٹائی کو بڑھادیا جائے تو اس سے بجلی کی مقدار بھی بڑھ سکتی ہے۔

Related Articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

19 + sixteen =

Latest Articles