واٹس ایپ

واٹس ایپ کا  متعدد اسٹیٹس فیچر متعارف کرانے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ آنے والے دنوں میں ایپلی کیشن پر متعدد اسٹیٹس فیچرز متعارف کرائے جائیں گے۔  واٹس ایپ پر حال ہی میں متعدد نئے اسٹیٹس فیچر متعارف کرائے گئے تھے، جن میں اسٹیٹس اسٹوری کو مخصوص افراد کے ساتھ شیئر کیے جانے کا فیچر بھی شامل تھا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں تصدیق کی گئی کہ پلیٹ فارم پر جلد ہی وائس اسٹیٹس کا فیچر متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت صارفین 30 سیکنڈ دورانیے کی آڈیو شیئر کر سکیں گے۔ مذکورہ فیچر ویڈیو یا دیگر اسٹیٹس کی طرح کام کرے گا یعنی صارف کے پاس اپنے ریکارڈ کیے گئے وائس نوٹ کو سننے کا حق بھی ہوگا اور اگر صارف اپنی آواز یا نوٹ سے مطمئن نہ ہو تو اسے شیئر کرنے سے قبل ڈیلیٹ بھی کیا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ نے اسٹیٹس ری ایکشن کا فیچربھی پیش کرنے کا اعلان کیا، جس کے تحت صارفین تمام اسٹیٹس کو دیکھنے کے بعد ان پر پوسٹ ری ایکشن بھی کر سکیں گے۔ اگرچہ واٹس ایپ نے مذکورہ فیچرز کے علاوہ دیگر فیچرز بھی جلد پیش کرنے کا اعلان کیا، تاہم ایپ انتظامیہ نے واضح نہیں کیا کہ ان کو کب تک پیش کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے