ایپل

ایپل کے نئے لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور ایم 3 چپس متعارف

(پاک صحافت) ایپل نے نئی ایم 3 چپس، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپس متعارف کرا دیے ہیں۔ ایپل کے ایک آن لائن ایونٹ کے دوران میک کمپیوٹر ڈیوائسز اور چپس کو پیش کیا گیا۔ ایم 3، ایم 3 پرو اور ایم 3 میکس اس کمپنی کی طاقتور ترین چپس ہیں۔

ایپل کے مطابق یہ پہلی پرسنل کمپیوٹر چپس ہیں جو سی پی یو کو زیادہ تیز اور طاقتور بناتی ہیں۔ اسی طرح یہ چپس ڈیوائسز کی میموری کو بھی مؤثر بناتی ہیں۔ ایونٹ کے دوران ایپل نے 24 انچ کا نیا آئی میک کمپیوٹر بھی متعارف کرایا۔

واضح رہے کہ اس کمپیوٹر میں ایم 3 چپ کا استعمال کیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق نئی چپ کے باعث یہ کمپیوٹر دوگنا زیادہ تیز ہوگیا ہے۔ اس کمپیوٹر میں وائی فائی 6 ایس ڈیوائس سپورٹ اور ویب کیم بھی دیا گیا ہے۔ آئی میک میں 24 جی بی تک ریم دی گئی ہے جبکہ یہ کمپیوٹر 7 مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

سائنسدان پلاسٹک کے کچرے سے بجلی بنانے والی ڈیوائس تیار کرنے میں کامیاب

(پاک صحافت) پلاسٹک کی آلودگی ہمارے سیارے کو متعدد مسائل کا شکار بنا رہی ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے