کیلیفورنیا (پاک صحافت) ایپل کی جانب سے آئی فون اور اسمارٹ واچ کے بعد نئی ڈیوائس پر کام جاری ہے۔ ایپل کمپنی کو توقع ہے کہ آئی فون اور اسمارٹ واچ کے بعداس کی نئی ڈیوائس ڈیجیٹل دنیا کو بدل کر رکھ دے گی۔
تفصیلات کے مطابق ایپل کی جانب سے مکسڈ رئیلٹی ہیڈسیٹ پر کافی عرصے سے کام کیا جارہا ہے جو 2023 میں کسی وقت متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ ایپل ہیڈ سیٹ کی قیمت 2 سے 3 ہزار ڈالرز کے درمیان ہوسکتی ہے جس میں ایم 2 چپ کا استعمال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس چپ کا استعمال کمپنی کی جانب سے میک بک ائیر اور میک بک پرو میں کیا گیا ہے۔ اس ڈیوائس کے آپریٹنگ سسٹم کو رئیلٹی او ایس کا نام دیے جانے کا امکان ہے جس میں ایپل کی معروف ایپس جیسے میسجز، فیس ٹائم اور میپس موجود ہوں گی۔