انٹرنیٹ سروس

انٹرنیٹ میں فنی خرابی کے باعث متعدد غیرملکی سائٹس ڈاؤن

کیلیفورنیا (پاک صحافت) انٹرنیٹ سروس تعطل ہونے کی وجہ سے کئ غیر ملکی ویب سائٹس بیٹھ گئیں، غیر ملکی خبررساں ادار ے کے مطابق انٹرنیٹ ڈاؤن ہونے سے فنانشل ٹائمز، انڈیپینڈنٹ ،نیو یارک ٹائمز، بی بی سی اور بلوم برگ کی نیوز ویب سائٹس سمیت متعدد ویب سائٹ ڈاون ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہونے کی وجہ سے سی این این سمیت متعدد انٹرنیشنل میڈیا ویب سائٹ بھی ڈاؤن ہوگئیں۔ دوسری جانب برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی معطلی سے ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز تک رسائی متاثر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ غیر ملکی خبررساں ادارے کا بتانا ہے کہ  برطانوی حکومت کی آفیشل ویب سائٹ کا لنک بھی ڈاؤن ہوگیا جبکہ ایمازون کی ویب سائٹ تک رسائی میں بھی مشکل ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق فوری طور پر انٹرنیٹ کی معطلی کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے