سعید غنی

یہ ملک اقلیتوں کا بھی اتنا ہی ہے جتنا ہمارا ہے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ یہ ملک اقلیتوں کا بھی اتنا ہی ہے جتنا ہمارا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جڑانوالہ میں پولیس نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو کرنا چاہیے تھا، اس کیس کی تحقیقات میں پولیس کی نااہلی کو بھی دیکھنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی اور سینیٹر وقار مہدی نے سینٹ پیڑکس چرچ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہجڑانوالہ واقعات میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے، اس واقعے نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔

واضح رہے کہ سعید غنی نے مزید کہاکہ  ہمارا مذہب کسی بھی طرح ان واقعات کی اجازت نہیں دیتا، ہم دنیا بھر میں اپنا کیس لڑ رہے تھے کہ قرآن پاک کی بےحرمتی ہوئی ہے اور چند عناصر نے ہمارے مقدمے کو بھی کمزور کردیا ہے۔چرچ پر حملے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہیں، پنجاب حکومت نے اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے