یوم تقدسِ قرآن پر ملک کے بڑے چھوٹے شہروں میں مظاہرے اور ریلیاں

اسلام آباد (پاک صحافت) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں آج یومِ تقدسِ قرآن منایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی کال پر پاکستانی عوام آج قرآن کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پر ایک آواز ہو کر ملک گیر احتجاج کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بڑے چھوٹے شہروں میں مظاہرے کیے جارہے ہیں اور احتجاجی ریلیاں نکالی جاری ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر وکلا نے بھی ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔  اس کے علاوہ سکھر میں جماعت اسلامی کےکارکنوں نے پریس کلب کے سامنے ریلی نکالی۔ گوجرانوالہ میں مسیحی برادری بھی احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئی جبکہ فیصل آباد میں آج وکلا نے ہڑتال کی۔

واضح رہے کہ ملتان میں جماعت اسلامی نے تحفظ حرمت قرآن ریلی نکالی جبکہ چاغی اور نوشکی میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سویڈن واقعے پر عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا گیا جس کے باعث آج ضلعی عدالتوں میں کیسز کی سماعت نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

آیت اللہ ابراہیم رئیسی

بحرانوں کے باوجود ایران کی ترقی اور پیشرفت کبھی نہیں رکے گی۔ پاکستانی صحافی

(پاک صحافت) ایک پاکستانی صحافی اور کالم نگار نے کہا ہے کہ بلا شبہ آیت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے