رانا ثناءاللہ

یقین ہے کہ پارلیمنٹ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ کرے گی۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ پارلیمنٹ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صرف مسلم لیگ ن کی نہیں بلکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحادی حکومت ہے جس میں تمام فیصلے تمام جماعتوں کی باہمی مشاورت سے ہوتے ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ نے کل عمران خان کے معاملے پر فیصلہ کیا ہے، عمران خان کو گرفتار کرنے اور مقدمات درج کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں، اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بھی بحث کرائی جائے گی، یقین ہے کہ پارلیمنٹ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ کرے گی، جس کے بعد یہ انجام کو پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے