خواجہ آصف

ہمیں پنجاب حکومت کا کوئی خوف نہیں گرفتار کرنا ہے کرلیں۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہمیں پنجاب حکومت کا کوئی خوف نہیں گرفتار کرنا ہے کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ نے جرات اور بہادری کے ساتھ ظلم کا مقابلہ کیا، عوام کو اس کا اصلی چہرہ دکھانے کے لیے ضروری ہے کہ ہرچیز سامنے لائی جائے، آنے والے دنوں میں آہستہ آہستہ ان کو منہ چھپانے کے لیے جگہ نہیں ملے گی۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اور اس کی بہنوں نے جائیدادیں بیچیں، 80 ٹرسٹ ڈیڈیں بنائیں، اس کے سارے کے سارے بیانیے زمین بوس ہوگئے ہیں، انہوں نے ترلے منتیں کرکے صدر کو آرمی چیف کے پاس بھیجا، سب سمجھ رہے ہیں مارچ اپریل تک کیوں انہوں نے آفر کی ہے، ادارے کے نیوٹرل رہنے سے اس شخص کو کتنی تکلیف ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف افواج نے جنگ لڑی ہے اس وقت بھی شہادتیں ہورہی ہیں، خیبرپختونخوا میں آج بھی دفاع کی لڑائی فوج لڑرہی ہے وہاں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے