اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا وقت آگیا ہے، جنگ بندی کا مطالبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کیا ہے۔ پاکستان امن کےلیے ملکوں کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ماسکو اور بشام میں حملے یاد دلاتے ہیں کہ دہشت گردی پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے، امن کی جیت تک دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ ختم نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس خطرے سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور عالمی شراکت داری کو فروغ دیتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

9 مئی کی منصوبہ بندی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ 9 مئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے