مولانا فضل الرحمان

ہماری مسلسل جدو جہد کی وجہ سے اداروں کو پی ٹی آئی سے ہاتھ کھینچنا پڑا، فضل الرحمان

پشاور (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہماری مسلسل جدو جہد کی وجہ سے اداروں کو  پی ٹی آئی سے ہاتھ کھینچنا پڑا۔ فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہ 2018 کے الیکشن میں منصوبہ بندی کے تحت تحریک انصاف کو مسلط کیا گیا اور عوام کے ووٹ چوری کرکے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ ہم نے تین سال قوم کو موجودہ سلیکٹیڈ حکومت کے عزائم اور ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں سے آگاہ کیا، اور آج ہماری مسلسل جدو جہد کی وجہ سے اداروں کو  پی ٹی آئی سے ہاتھ کھینچنا پڑا، جس کی وجہ سے عوامی ردعمل سامنے  آیا اور عوام نے حکومتی دھاندلی کے باوجود ہمیں کامیاب کیا۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ حکومت کی پالیسیوں نے ملک کی اقتصادی معاشی ترقی کا راستہ روک دیا ہے، اسمبلیوں کے وقار اور تقدس کو پامال کرکے آئین سے ماورا بل پاس کئے جارہے ہیں،  غلط اعدادو شمار اور جھوٹ بول کر عوام کو تسلی دی جاری ہے۔ ملک کو بیرونی ایجنڈے کے تحت چلایا جارہا ہے، وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی گرفت مضبوط کرنے قانون سازی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

گھبرانا نہیں ہے، آپ معافی مانگ لیں، شگفتہ جمانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی شگفتہ جمانی کا بانیٔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے