جلیل عباس جیلانی

ہمارا بنیادی ہدف شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ہے، نگراں وزیر خارجہ

(پاک صحافت) نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس نے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی ہدف پاکستان میں شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ہے۔ جلیل عباس نے کہا کہ معاشی مضبوطی سیاسی استحکام سے مشروط ہے، ایس آئی سی ایف کے تحت پانچ بڑے شعبوں میں سرمایہ کاری کے اہداف مقرر کیے ہیں، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے خلیجی ممالک سے معاہدے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک پاکستان میں بڑے شراکت دار ہیں، خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے تحت سرمایہ کاروں کو سہولتیں دی جارہی ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری کونسل کا بڑا ہدف عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے، چین پاکستان کا ایک بہترین اور قابل اعتماد دوست ہے، چین نے سی پیک کے تحت پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

واضح رہے کہ وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ملک میں قیمتیں بڑھیں۔ جلیل عباس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد گروپ ہمسایہ ملکوں سے کارروائیوں میں ملوث ہیں، افغانستان کالعدم ٹی ٹی پی کے پاکستان میں حملوں پر کارروائی کرے، افغانستان اپنی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے کو یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے